حیدرآباد۔ 5اگسٹ (اعتماد نیوز)آندھرا پردیش کے ریاستی وزیر پریٹالا سنیتا
نے آج تمل ناڈو کی طرح آندھرا پردیش میں بھی این ٹی آر کینٹین اسکیم کو
شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں 8اگسٹ سے قبل تک اس
اسکیم سے متعلق اصول و ضوابط کو ترتیب دینے کا عمل جاری
ہے۔ جسکے تحت شروع
میں اس اسکیم کو آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ ‘ وشاکھا پٹنم ‘ اور تروپتی
میں پانچ روپئے میں ‘‘ این ٹی آر کینٹین ‘‘ کے ذریعہ کھانے کو سربراہ کیا
جائیگا۔ تمل ناڈو میں اماں کینٹین بھی کچھ اسی طرح ہے۔ جبکہ جی ایچ ایم سی
کے تحت بھی اس طرح کا اسکیم چلایا جارہا ہے۔